حکومت ہماری طاقت تقسیم،شب خون مار رہی ،عبداللطیف نظامانی

حکومت ہماری طاقت تقسیم،شب خون مار رہی ،عبداللطیف نظامانی

ایسے قوانین بنائے جا رہے جن سے ملازمین پنشن ودیگر واجبات سے محروم ہوجائینگے

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے حکومت کا کردار مزدور دشمن بن چکا ہے ، وہ واپڈا کے محنت کشوں کی طاقت اور ملک گیر اتحاد سے خوفزدہ ہوکر ہماری طاقت کو تقسیم در تقسیم کرنا چاہتی ہے ، حکومت آئینی قوانین کے ذریعے ملک کے محنت کشوں پر شب خون مار رہی، ایسے قوانین بنائے جارہے ہیں جن کے بعد ادارے کے ملازمین نہ صرف ریٹائرمنٹ بلکہ کسی حادثے کی صورت میں بھی کسی پنشن ، واجبات اور دیگر جائز حقو ق کے حقدار نہیں ہونگے ، حکومت آئیسکو ، فیسکو اور گیپکو کی جنوری 2027 میں نجکاری کرنے جاری ہے اور اس کے بعد دیگر کمپنیوں و دیگر ملکی اداروں کو قربان کرنا چاہتی ہے ، ہمارے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ ہم اس نجکاری کا آئینی ، عدالتی ، عوامی رائے عامہ اور جدوجہد سے راستہ روکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبر ہال میں سیپکو ریجن کے شہروں گھوٹکی ، لاڑکانہ، شکار پور ، دادو، سکھر ، مورو، و دیگر کے ریجنل نمائندگان جو ریجنل چیئرمین نثار شیخ کی قیادت میں وفد سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر صوبائی میڈیا کو آرڈی نیٹر محمد حنیف خان وودیگر بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...