ٹائرز، لیڈیز گارمنٹس سمیت 80لاکھ کاسمگل شدہ سامان پکڑاگیا

ٹائرز، لیڈیز گارمنٹس سمیت 80لاکھ کاسمگل شدہ سامان پکڑاگیا

کسٹمز انٹیلی جنس کی خفیہ اطلاع پر شاہدرہ میں کارروائی ،سامان 3مزدوں پرتھا

لاہور(سٹی رپورٹر سے ) کسٹمز انٹیلی جنس نے سمگل شدہ سامان کی بھاری کھیپ لے کر لاہور پہنچنے والے 3مزدے پکڑ لیے ، مزدہ گاڑیوں سے سمگل شدہ ٹائرز، لیڈیز گارمنٹس، ہینڈ بیگز، پیپرز اور چاکلیٹس سمیت 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمدہوا۔تحقیقات شروع کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر شاہدرہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی سے آنے والے سمگل شدہ سامان سے لدے تین مزدے تحویل میں لے لیے ۔ مزدہ گاڑیوں میں شہر کی مختلف مارکیٹوں کے تاجروں کا سمگل شدہ سامان لاہور لایا جارہا تھا۔ مزدہ گاڑیوں سے شاہ عالم مارکیٹ کیلئے لائے گئے لیڈیز گارمنٹس، لیڈیز ہینڈ بیگز، سمگل شدہ پیپرز کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی۔اسی طرح گاڑیوں سے سمگل شدہ ٹائرز، انڈین چلی سیڈ، چاکلیٹس، پیراشوٹ کلاتھ کی بھاری کھیپ بھی برآمد ہوئی ۔کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق بحق سرکار ضبط کیے گئے سامان کی مالیت 80 لاکھ روپے سے زائد ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں