سوہنا لاہورمہم کاغذوں تک محدود:مال روڈ:55تاریخی عمارتوں کی بحالی نظر انداز

سوہنا لاہورمہم کاغذوں تک محدود:مال روڈ:55تاریخی عمارتوں کی بحالی نظر انداز

دائیں جانب 27،بائیں طرف 28 عمارتیں ،46 میں تجارتی سرگرمیاں جاری،برآمدے پھر تعمیر ہو گئےبلڈنگز کو ایک جیسا رنگ بھی نہ ہوسکا،جہازی سائز بورڈز اور بینرز آویزاں،تزئین و آرائش کرائی جائے گی:کمشنر

لاہور (عمران اکبر )سوہنا لاہور مہم کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گئی، مال روڈ کی 55 تاریخی عمارتوں کی بحالی نظرانداز کر دی گئی۔مال روڈ کے 3 کلو میٹر کے احاطے میں دائیں طرف 27اور بائیں جانب 28بلڈنگز ہیں جن میں سے 46میں تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔اکتوبر 2018 میں مال روڑکی تاریخی عمارتوں کے حسن کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا گیا لیکن ابھی تک عدم توجہی کاشکار ہے ۔لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر تاریخی عمارتوں کے خالی کرائے گئے برآمدے پھر تعمیر ہو گئے ، عمارتوں کو ایک ہی طرز کا رنگ ہونا تھا جو نہ ہوسکا ،پابندی کے باوجود تاریخی عمارتوں پر جہازی سائز کے تشہیری بورڈز اور بینرز آویزاں ہیں ۔دائیں طرف ٹاؤن ہال ،این سی اے ،لاہور میوزیم ،ٹولنٹن مارکیٹ،کرپا رام بلڈنگ ،شیخ ممتاز دین، ،شیخ محمد نقی،عبدالرحمن کمرشل بلڈنگ و دیگر جبکہ بائیں طرف کیمیکل لیبارٹری پنجاب یونیورسٹی ، ،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،شیخ برکت علی ،دیوی داس بلڈنگ اور دیگر شامل ہیں۔ کمشنر کیپٹن( ر )محمد عثمان کا کہنا ہے عید کے بعد ان تاریخی عمارتوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا سالانہ بجٹ سے ان عمارتوں کی تزئین و آرائش کرائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں