امن کمیٹی کے زیر اہتمام شہدائے پاکستان کانفرنس کا انعقاد

امن کمیٹی کے زیر اہتمام شہدائے  پاکستان کانفرنس کا انعقاد

امن کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام شہدائے پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ سینیٹر اعجاز احمد چودھری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

لاہور(لیڈی رپورٹر )کانفرنس میں صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین ،مولانا محمد عاصم مخدوم ،آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء سمیت دیگر نے شرکت کی۔قومی امن کمیٹی برائے مذاہب ہم آہنگی کانفرنس میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اعجاز عالم کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان اور وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے ہمارے سروں کا تاج ہیں۔شہدا ہی کی بدولت ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں