شاہکام چوک فلائی اوور کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

شاہکام چوک فلائی اوور کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

سرکل آفیسر کی زیر نگرانی تین شفٹوں میں 121 وارڈنز تعینات ہونگے

لاہور (خبر نگار سے )شاہکام چوک فلائی اوور کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ ایس پی صدر آصف صدیق تمام تر ٹریفک انتظامات کی مکمل سپرویژن کرینگے ۔ سرکل آفیسر کی زیر نگرانی تین شفٹوں میں 121 وارڈنز تعینات ہونگے۔ہیوی ٹریفک سلومونگ ٹریفک مین ملتان روڈ سے سندر روڈ، مل پلی سے اڈہ پلاٹ، قصور جاسکتی ہے ۔ مین رائیونڈ روڈ سے بھوبتیاں چوک ،خیابان جناح چوک سے قزلباش چوک جانب موٹروے اور ملتان روڈ جاسکتی ہے ۔ مانگا بائی پاس آنیوالی ٹریفک مانگا پل سے ہوتے ہوئے اجتماع پلی، پاجیاں مین رائیونڈ جانب قصور جاسکتی ہے جبکہ بحریہ ٹاؤن سے نکلنے والی چھوٹی ٹریفک سکھ چین کی طرف سے ملتان روڈ پر جاکر جانب ٹھوکر جاسکتی ہے ۔ بحریہ ٹاؤن سے نکلنے والی چھوٹی ٹریفک کینال گارڈنز سے بھی جانب سکھ چین مین ملتان روڈ جاسکتی ہے ۔ علاوہ ازیں بحریہ ٹاؤن سے نکلنے والی چھوٹی ٹریفک ڈریم گارڈنز سے ہوتے ہوئے ڈیفنس روڈ جانب بھوبتیاں اور جوبلی ٹاؤن سے ہوتے ہوئے جانب کینال روڈ جا سکتی ہے ۔ سکھ چین سے نکلنے والی چھوٹی ٹریفک مین ملتان روڈ والا گیٹ آنے جانے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں