مریدکے : بھتیجے نے فائرنگ سے چچا قتل کر دیا

مریدکے : بھتیجے نے فائرنگ سے چچا قتل کر دیا

مزمل نے 7 سال پہلے ملزم ندیم کو گولی ماری تھی،مقدمہ درج

شیخوپورہ،مریدکے ،کالا شاہ کاکو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا،نامہ نگار)مریدکے تھانہ سٹی کے علاقہ رکھ باؤلی میں بھتیجے نے چچا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔مقتول مزمل نے مبینہ طور پر سات سال پہلے کسی بات پر ندیم کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا ،اسی رنجش کی بنا پر گزشتہ روز ملزم ندیم نے اپنا بدلہ لینے کیلئے چچا کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ،زخمی کو لاہور منتقل کیا جا رہا تھا راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا۔سٹی پولیس نے ملزم کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں