ایل ڈی اے کی نا اہلی،13ترقیاتی سکیمیں ادھوری

ایل ڈی اے کی نا اہلی،13ترقیاتی سکیمیں ادھوری

حکومت نے پیسے جاری کر دیئے ،منصوبے مکمل کرینگے :ڈی جی ایل ڈی اے

لاہور (شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے کی نااہلی کے سبب گزشتہ مالی سال کی 13 ترقیاتی سکیمیں ادھوری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر کی بے ہنگم ٹریفک پر قابو پانے کے لئے ایل ڈی اے نے شاہکام کے مقام پر فلائی اوور ، سرکلر روڈ پر ریلوے سٹیشن سے شیرانوالہ گیٹ تک فلائی اوور اور گلاب دیوی کے مقام پر انڈر پاس کی تعمیر کا کام شروع کر دیا۔ سڑکوں پر پیچ ورک، کارپٹنگ اور یوٹرنز کی بحالی نہ ہونے سے ٹریفک کا دباؤ بھی پیدا ہوچکا ہے ، ایل ڈی اے کی بجٹ دستاویزات کے مطابق 18 جاری ترقیاتی منصوبوں میں سے 13 ترقیاتی منصوبے مکمل نہ ہوسکے ،ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے بتایا کہ اب حکومت نے پیسے جاری کر دیئے ہیں تو منصوبے بروقت مکمل کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں