ٹیوشن فری پی ایچ ڈی پروگرام کے داخلہ شیڈول کااعلان

ٹیوشن فری پی ایچ ڈی پروگرام کے داخلہ شیڈول کااعلان

فیس میں چھوٹ کے بدلے طلبہ سے ہر ہفتے 6 گھنٹے کام لیا جائے گا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )یو ای ٹی لاہور نے ٹیوشن فری پی ایچ ڈی پروگرام کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا۔جس کے مطابق خواہشمند طلبہ2 اگست 2021 تک پراسپیکٹس حاصل کرسکیں گے جبکہ ٹیسٹ9 سے 12 اگست کے درمیان لئے جائیں گے ۔ ترجمان یو ای ٹی کے مطابق ایم ایس سی/ایم فل اور ماسٹر پروگرامز میں بھی داخلے جاری ہیں۔یو ای ٹی 27 پروگرامز کیلئے شاندار منصوبہ پیش کرنے والی پہلی یونیورسٹی بن گئی ہے ۔پی ایچ ڈی پروگرام میں کل وقتی طلبہ سے دوران سمسٹر فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ فیس میں چھوٹ کے بدلے طلبہ کو ہر ہفتے کم از کم چھ گھنٹے کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔ کامیاب امیدواروں کے انٹرویو16 سے 24 اگست کو ہوں گے ۔پی ایچ ڈی/ایم ایس سی/ایم فل/ ماسٹر کلاسز کا آغاز13 ستمبر سے ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں