مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداروں کے اعزازمیں عید ملن پارٹی کااہتمام

مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداروں  کے اعزازمیں عید ملن پارٹی کااہتمام

انجمن غلامان مصطفی کے سرپرست اعلیٰ ملک اکرام حسین نے مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداروں کے اعزازمیں عید ملن پارٹی کااہتمام کیا

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جس میں حاجی طاہر جاوید نقشبندی ،رانا وزیر علی ایڈووکیٹ ، ملک عبدالقیوم ڈوگر، سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک اکرام حسین ڈوگرنے کہاکہ انجمن غلامان مصطفی اور مرکزی میلاد کمیٹی ضلع بھر میں محافل میلاد مصطفی کے انعقاد کیساتھ ساتھ تعلیمات مبارکہ کو فروغ دینے کیلئے ملکر کام کررہی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں