ن لیگ کے خواجہ سجاد،پی ٹی آئی کی راحت عزیز ق لیگ میں شامل

ن لیگ کے خواجہ سجاد،پی ٹی آئی  کی راحت عزیز ق لیگ میں شامل

لاہور سے مسلم لیگ( ن )کے رہنما خواجہ سجاد اورپی ٹی آئی کی خاتون رہنما راحت عزیز نے ق لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے مسلم لیگ ہاؤس میں ملاقات کی اور ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا

لاہور (سیاسی رپورٹرسے ) اس موقع پرمسلم لیگ ق لاہور شعبہ خواتین کی صدر آمنہ الفت، صفیہ اسحا ق،ادیبہ وڑائچ،عذراپروین بھی موجود تھیں ۔خواجہ سجاد کو مسلم لیگ ق کنٹونمنٹ بورڈ و والٹن بورڈ کا صدر جبکہ راحت عزیز کو شعبہ خواتین کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کا صدر مقرر کردیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں