ٹرینیں 8 گھنٹے تک لیٹ،15 پروازیں منسوخ

ٹرینیں 8 گھنٹے تک لیٹ،15 پروازیں منسوخ

کراچی 7 گھنٹے 55 منٹ ،ملت ساڑھے 5گھنٹے تاخیر کا شکار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ،نیوز رپورٹر )کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔ کراچی 7 گھنٹے 55 منٹ ،ملت 5 گھنٹے 30 منٹ، پاک بزنس 3 گھنٹے ،علامہ اقبال 2 گھنٹے 45 منٹ، خیبر میل 2 گھنٹے 10 منٹ ،گرین لائن 2 گھنٹے ، عوام 1 گھنٹہ 20 منٹ ،تیز گام 1 گھنٹہ ، سر سید 1 گھنٹہ 20 منٹ ،جعفر1 گھنٹہ ،قراقرم 1 گھنٹہ30 منٹ، شاہ حسین 1 گھنٹہ 35 منٹ، پاکستان1 گھنٹہ 40 منٹ ،رحمان بابا 3 گھنٹے لیٹ ہوئی۔ ادھر 15پروازیں منسوخ رہیں۔ لاہور سے دبئی کی دوطرفہ 6 ، ریاض ، دوحہ،راس الخیمہ کی 2،2 اور کراچی کی 3 پروازیں منسوخ رہیں ۔ ٹرینیں لیٹ اور پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں