حساس ادارے کاملازم ظاہر کرنیوالا نوسر باز گرفتار

حساس ادارے کاملازم  ظاہر کرنیوالا نوسر باز گرفتار

ٹریفک وارڈنز نے خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنے والے نوسرباز کو دھر لیا

لاہور(خبر نگار سے ) ٹریفک پولیس کے مطابق پنڈی سٹاپ گرین ٹاؤن ٹریفک وارڈنز نے کیرہ ڈبہ کو خطرناک ڈرائیونگ پر روکا،ڈرائیور نے چالان سے بچنے کیلئے خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کیا،مشکوک حرکات وسکنات پر ڈرائیور سے شناخت طلب کی گئی،نوسرباز اپنی شناخت نہ دے سکا اور فرار ہونے کی کوشش کی،سلطان نامی نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں