پیدائش،موت سرٹیفکیٹ ہسپتالوں سے جاری کرنیکا فیصلہ

پیدائش،موت سرٹیفکیٹ ہسپتالوں سے جاری کرنیکا فیصلہ

بڑے سرکاری ہسپتالوں میں لوکل گورنمنٹ نمائندہ سپیشل ڈیسک قائم کرے گا،سرٹیفکیٹ کا اجرا سپیشل ڈیسک سے ہو گامحکمہ بلدیات نے رجسٹریشن شکایت سیل فعال کر دیا، سرٹیفکیٹ فیس 300سے 200روپے کردی :سیکرٹری بلدیات

لاہور (عمران اکبر)پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹ سرکاری ہسپتالوں سے جاری کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بڑے سرکاری ہسپتالوں میں لوکل گورنمنٹ نمائندہ سپیشل ڈیسک قائم کرے گا، پیدائش اور اموات کے سرٹیفکیٹ کا اجرا سپیشل ڈیسک سے ہو گا،رجسٹریشن کلرکس کی بڑھتی شکایات پر افسروں نے فیصلہ کیا ، 111فیلڈ آفسزکی استعداد کار بڑھا دی گئی۔محکمہ بلدیات نے سول رجسٹریشن کی سینکڑوں شکایات پر شکایت سیل فعال کر دیا ۔فیلڈ آفسز میں لوکل گورنمنٹ کے 6ہزار ملازمین کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔ 6ہزار ملازمین کو صوبہ بھر میں قائم فیلڈ آفسز میں تعینات کیا جائے گا۔ہر ضلع میں رجسٹریشن سے متعلق مسائل کے حل کے لیے شکایت سیل قائم کیا جائے گا،ضلعی سطح پرتعینات ڈپٹی ڈائریکٹرز رجسٹریشن مسائل کی شنوائی کریں گے ۔ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اضافی د فاتر قائم کئے جائیں گے ۔سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ پیدائش موت کے اندراج کے لیے 300کی بجائے 200روپے کی گئی۔لیٹ اندراج کی مدت کو 2سال سے بڑھا کر 7سال کر دیا گیا ۔لیٹ اندراج کی صورت میں فیس 300روپے مقرر کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں