عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی ذکرحبیب خدا کانفرنس

 عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی ذکرحبیب خدا کانفرنس

حضور نبی اکرم ؐ کی آمد سے ظلمتوں کے بادل چھٹ گئے :مولانا امجد و دیگر

لاہور (سیاسی نمائندہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لنڈا بازار کے زیراہتمام سالانہ محفل ذکرحبیب خداﷺ کانفرنس ہوئی ، جمعیۃ علمااسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا حضور نبی اکرم ؐ کی آمد سے ظلمتوں کے بادل چھٹ گئے ، محبت رسولؐ کا لازمی اوراہم تقاضا ‘‘تعظیم رسولؐ ’’ہے۔ مولانا محمدعبداللہ شاہ نے کہا اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کا مقابلہ آئینی طورپر جاری رکھیں گے ، آپ ﷺ کی صفت ختم نبوت نے پوری امت کو وحدت کی لڑی میں پرو دیا ۔مولانا عبدالنعیم اور مولانا محمد عمران نقشبندی نے بھی خطاب کیا اور کہا 40ویں دوروزہ سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس28,29اکتوبر کو چناب نگر میں منعقد ہورہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں