2 سال گزر گئے ،110 سکولوں کو ماڈل بنانے کا منصوبہ نامکمل

2 سال گزر گئے ،110 سکولوں کو ماڈل بنانے کا منصوبہ نامکمل

90 فیصد سے زائد کام ہو چکا،دسمبر میں مکمل کرلیا جائیگا:محکمہ سکول ایجوکیشن

لاہور(عاطف پرویز سے ) محکمہ سکول ایجوکیشن کا فلیگ شپ پراجیکٹ دو سالوں سے زیر تکمیل ہے ۔لاہور سمیت صوبہ کے 11اضلاع میں 110سکولوں کو ماڈل بنانے کا اعلان کیا گیا۔ سکولوں میں اساتذہ ،فرنیچر،کمپیوٹرز،سائنس لیبارٹریوں کی کمی پوری کی جانی ہے ۔منصوبے کا آغاز 2019 میں ہوا، کورونا کا بہانہ بنا کر بھی منصوبے کو التوا میں ڈال دیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی مبینہ غفلت کی وجہ سے منصوبہ مسلسل التوا کا شکار ہے ،مقررہ وقت پر فنڈز جاری نہ ہونا بھی وجہ بنی ۔ اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن حکام نے کہا 90 فیصد سے زائد کام ہوچکا ،دسمبر میں مکمل کرلیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں