لاہور پھر آلودہ ترین شہر،ماسک کا استعمال ضروری

لاہور پھر آلودہ ترین شہر،ماسک کا استعمال ضروری

شہر میں اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس 379 ،زیادہ سے زیادہ 582 ہو گیا روک تھام کے اقدامات مطلوبہ نتائج نہیں دے رہے :ماہرماحولیات

لاہور(سہیل احمد قیصر)چند روز کی بہتری کے بعد لاہور پرپھر آلودگی کا شدید حملہ، شہر کا اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس 379 پرجا پہنچا۔آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کا آلودہ ترین شہر بن گیا ۔ ماہرین نے شہریوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کا مشورہ دیدیا۔ بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ 582اے کیو آئی ڈیفنس فیز 8 میں ریکارڈکیا گیا۔گلبرگ کے متعدد علاقوں میں آلودگی کاتناسب 538 تک جا پہنچاتوپنجاب یونیورسٹی اورملحقہ علاقوں میں اے کیوآئی 459 ریکارڈ کیاگیا ۔ماہر ماحولیات ہارون گل نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا سموگ اور آلودگی اب مستقل صورت اختیار کرچکی ہے ،بدقسمتی سے صورت حال میں بہتری کیلئے اُٹھائے جانیوالے اقدامات کے مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہورہے ۔ دوسری طرف میڈیکل سپشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہین قریشی نے بتایا آلودگی کی وجہ سے اُن کے پاس سانس کے مریضوں کی آمد میں کافی اضافہ ہوگیا ہے جو خطرناک صورت حال ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں