محکمہ سکول ایجوکیشن کی سی ای او کانفرنس پھر ملتوی

محکمہ سکول ایجوکیشن کی  سی ای او کانفرنس پھر ملتوی

محکمہ سکول ایجوکیشن کی سی ای او کانفرنس پھر ملتوی کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کانفرنس کو دوسری دفعہ ملتوی کیا گیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سی ای او کانفرنس اب یکم دسمبر کو منعقد ہوگی ۔اس سے قبل کانفرنس 16 اور 26 کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔کانفرنس میں یکساں نصاب ،ڈینگی کے حوالے سے مشاورت ہونی ہے ۔کانفرنس میں کھیلوں کی سرگرمیاں ، انصاف سکولوں کی اپ گریڈیشن اور اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے مشاورت ہونی ہے ۔کانفرنس کی صدارت وزیر تعلیم سکول مراد راس نے کرنی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں