ویکسین لگوانے والے 86فیصد طلبہ کا ڈیٹا اپ لوڈ نہ ہو سکا

ویکسین لگوانے والے 86فیصد طلبہ کا ڈیٹا اپ لوڈ نہ ہو سکا

لاہور اتھارٹی 13 ویں نمبر پر، ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کا آج آخری دن ، ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی تاریخ میں توسیع متوقع:ترجمان محکمہ سکولز

لاہور(عاطف پرویز سے )ڈٖسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی غفلت سے ویکسی نیٹڈ طلبہ کا ڈیٹا اپ لوڈ نہ کیا جا سکا ۔ مجموعی طور پر صرف 14 فیصد طلبہ کا ڈیٹا اپ لوڈ ہوسکا ۔ لاہور اتھارٹی 13 ویں نمبر پر ،ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کا آج آخری دن ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسی نیٹڈ ہونے والے طلبہ کا ڈیٹا اپ لوڈ نہ ہوسکا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی غفلت کی وجہ سے سکول انفارمیشن سسٹم میں ڈیٹا اپ لوڈ نہیں ہوسکا ہے ۔ پنجاب میں مجموعی طور پر 43 لاکھ سے زائد طلبہ کو ویکسین لگائی جانی ہے ۔ ان تمام طلبہ کا تعلق سرکاری سکولوں سے ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی دستاویزات کے مطابق 33 لاکھ سے زائد طلبہ کو ویکسی نیشن کردی گئی ہے ۔ جبکہ سکول انفارمیشن سسٹم میں 3 لاکھ 34 ہزار 570 کو سنگل ڈوز والے طلبہ کا ڈیٹا اپ لوڈ کیا گیا ہے ، اسطرح 1لاکھ 25 ہزار 430 کو ڈبل ڈوز لگانے کا ڈیٹا اپ لوڈ کیا گیا ہے ۔جہلم ایجوکیشن اتھارٹی 64 فیصد ڈیٹا کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔ راولپنڈی اتھارٹی 36 فیصد کے ساتھ دوسرے ،32 فیصد کے ساتھ چکوال تیسرے نمبر پر ہے۔ ترجمان محکمہ سکول ایجوکیشن کاکہنا ہے کہ ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی تاریخ میں توسیع متوقع ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں