اعلیٰ پولیس افسر ظاہر کرنے والا ایکسائز ٹاؤٹ گرفتار

اعلیٰ پولیس افسر ظاہر کرنے والا ایکسائز ٹاؤٹ گرفتار

نیلی ریوالونگ لائٹ ، کالے شیشے لگائے ملزم کو ٹریفک آفیسر نے روک لیا,ملزم کارروائی سے بچنے کیلئے حیلے بہانے اور ڈراتا دھمکاتا رہا،مقدمہ درج

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)خود کو اعلیٰ پولیس آفیسر ظاہر کرنے والا ایکسائز ٹاؤٹ نکلا،گنگارام چوک میں پٹرولنگ آفیسر امتیاز نے جعلی گرین نمبر پلیٹس والی مشکوک گاڑی کو روکا، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ملزم نے گاڑی پر غیر قانونی نیلی ریوالونگ لائٹ اور کالے شیشے لگائے ہوئے تھے ، ملزم نے گاڑی کے ڈیش بورڈ پر پولیس ڈائری اور فائل بھی رکھی ہوئی تھی، کاغذات طلب کرنے پر عمران نامی ملزم نے خود کو اعلیٰ پولیس افسر ظاہر کیا، ملزم کارروائی سے بچنے کیلئے مختلف حیلے بہانے اور ڈراتا دھمکاتا رہا، ملزم کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور حوالات میں بند کر دیا گیا۔ سی ٹی او لاہور نے پیٹرولنگ آفیسر کو شاباش دی اور تعریفی سند اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں