ڈکیتی مزاحمت ،خاتون قتل کیخلاف لواحقین کااحتجاج

ڈکیتی مزاحمت ،خاتون قتل کیخلاف لواحقین کااحتجاج

سی سی پی او سے رپورٹ طلب ، ڈاکو پکڑنے کاحکم ، مقدمہ درج

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)ملت پارک کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کے قتل کا مقدمہ ملت پارک پولیس نے درج کر لیا، مقدمہ قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت نا معلوم ڈاکوؤں کے خلاف درج کیا گیا، ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کے لواحقین نے تدفین سے قبل پر امن احتجاج کیا، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری ڈاکو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا،احتجاج کے دوران لواحقین نے وارداتوں کو کنٹرول کرنے کی اپیل کی۔ ملت پارک میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والی 55 سالہ مصباح کو پر امن احتجاج کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ پولیس نفری جنازے کے موقع پر موجود تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں