عارضی اساتذہ کی بھرتیوں میں مبینہ گھپلے

عارضی اساتذہ کی بھرتیوں  میں مبینہ گھپلے

عارضی اساتذہ کی بھرتیوں میں مبینہ گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) بیشتر کالج پرنسپلز نے اشتہار میں دی جانے والی اسامیاں ہی خلاف قانون بدل دیں۔امیدواروں نے متعلقہ کالجز کیخلاف ڈی پی آئی کالجز کو درخواستیں جمع کرا دیں۔ان کا کہنا ہے کالجز انتظامیہ نے امیدواروں کو اشتہار میں دی ہوئی اسامیاں موجود نہ ہونے کا جواب دیا،انتظامیہ من پسند افراد کو سی ٹی آئیز پر بھرتی کرنا چاہتی ہے ۔ڈائریکٹر کالجز لاہور محمد سلمان کا کہنا ہے کہ کچھ کالجز کو خصوصی اجازت دی گئی ،تاہم اس کے علاوہ اگر کوئی کیس سامنے آیا تو کارروائی کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں