13دینی جماعتوں کی دلخراش واقعہ سیالکوٹ کی شدیدمذمت

13دینی جماعتوں کی دلخراش واقعہ سیالکوٹ کی شدیدمذمت

غیرجانبدارتحقیقات کرائی جائیں:فرید پراچہ،ممتاز اعوان ودیگر

لاہور (سپیشل رپورٹر) 13 جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس کے سرپرست پیرسلمان منیر،سجادہ نشین خانقاہ سمبڑیال مولاناعبدالرؤف ،سربراہ متحدہ علماکونسل الائنس کے کنوینرعلامہ محمد ممتاز اعوان، جماعت اسلامی کے نائب امیرڈاکٹرفرید احمدپراچہ، جمعیت علمااہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی، ورلڈپاسبان ختم نبوت کے نائب امیر مولانامحمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے )، مسلم لیگ علماومشائخ کے چیئرمین ولی اللہ شاہ بخاری ،جے یوآئی کے رہنما علامہ شعیب الرحمن قاسمی ،متحدہ جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹری مولانا محمدنعیم بادشاہ، جے یوپی کے رہنما علامہ عاشق حسین رضوی ،جمعیت اہلسنت کے رہنمامولانامحمدحنیف حقانی ،ملت جعفریہ کے رہنماحافظ کاظم رضا نقوی ،علامہ قاسم علی قاسمی، مصطفائی جسٹس موومنٹ کے چیئرمین میاں محمداشرف عاصمی ، مجلس احراراسلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانامحمدیوسف احرار،عالمی تحریک دعوت الحق کے ناظم اعلیٰ مولاناسیداحسان اللہ شاہ بخاری اورترجمان الائنس مولانا محمدمنسوب رحیمی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں دلخراش واقعہ سیالکوٹ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورکہاہے کہ واقعہ اسلام وآئین کے سراسرخلاف ہے اوراس واقعہ سے دنیابھرمیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کاوقارسخت مجروح ہواہے ،ختم نبوت الائنس کے رہنماؤں نے کہاکہ ریاست کے قانون کوہاتھ میں لیناخودایک جرم ہے جس سے انارکی پھیلتی ہے اورایسے المناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں