چالان پیش نہ کرنے پر تھانہ کاہنہ کے اے ایس آئی کی تنخواہ بند

 چالان پیش نہ کرنے پر تھانہ کاہنہ  کے اے ایس آئی کی تنخواہ بند

ماڈل ٹاؤن کچہری میں خاتون کو زیادتی کی نیت سے اغوا کرنے والے ملزم کے خلاف کیس کے چالان کا معاملہ، عدالت نے تھانہ کاہنہ کے اے ایس آئی جمیل کی تنخواہ بند کردی

لاہور(عدالتی رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ سمیرا عالمگیر نے تنخواہ بند کرنے کا مراسلہ آئی جی پنجاب کو بھجوا دیا۔مراسلے کے مطابق پولیس افسر کے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے مقدمے کا چالان ابھی تک عدالت کو نہیں دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں