سٹیٹ آف دی آرٹ الرحمن کمرشل سنٹر گوجرانوالہ کا افتتاح

 سٹیٹ آف دی آرٹ الرحمن کمرشل سنٹر گوجرانوالہ کا افتتاح

صوبائی وزرا اسلم اقبال ، سید سعیدالحسن شاہ،سیکرٹری لیبرلیاقت چٹھہ کی شرکت

لاہور (سٹاف رپورٹر )الرحمن ڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹو میاں مشتاق، ڈائریکٹر میاں عبدالرزاق اور ڈائریکٹرشاہد منیر گوندل نے گوجرانوالہ میں الرحمن کمرشل سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال ،صوبائی وزیر مذہبی امور پیر سید سعیدالحسن شاہ مہمان خصوصی تھے ۔ میاں مشتاق نے کہاالرحمن کمرشل سنٹر مین جی ٹی روڈ گوجرانوالہ، نواب چوک جیسی پرائم لوکیشن پر واقع سٹیٹ آف دی آرٹ کمرشل اور ہائی رائز پراجیکٹ ہے ، جو میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ سے منظور شدہ ہے جس میں 2 ، 4 ، 6 مرلہ کے کمرشل پلاٹس کی آسان اقساط پر بکنگ جاری ہے ،اس میں بجلی، پانی اور گیس جیسی سہولیات کے ساتھ ساتھ 24/7 سکیورٹی کا نظام بھی موجود ہے ۔اس موقع پر سیکرٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ ،سی ای او الرحیم ڈویلپمنٹ سجاد مہیس ، ڈیلرز ، سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں