وفاقی وزیر میاں حماد اظہر کی گلشن راوی میں کھلی کچہری
وفاقی وزیر میاں حماد اظہر نے گزشتہ روزگلشن راوی میں کھلی کچہری لگائی،اہل علاقہ کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے
لاہور (خبر نگار)کھلی کچہری میں سائلین نے واسا، لیسکو سمیت دیگر محکموں سے متعلق مسائل پیش کئے ۔میاں حماد اظہر نے پونچھ روڈ اسلامیہ پارک میں سیوریج منصوبے کا افتتاح کیا،حلقہ میں وفات پانے والے شہریوں کے لواحقین سے تعزیت کی۔