راوی کنارے نیا شہر ، 1 لاکھ ایکڑ اراضی کیلئے سیکشن فور نافذ

راوی کنارے نیا شہر ، 1 لاکھ ایکڑ اراضی کیلئے سیکشن فور نافذ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کیلئے اتھارٹی کے لیے زمین ایکوائر کرنا بڑا مسئلہ بن گیا۔

راوی اتھارٹی نے ازخود زمین ایکوائر کرنے کی کوشش کی مگر سبکی کا سامنا کرنا پڑا، اب راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے زمین کے حصول کے لیے نیا فارمولا بنا لیا ۔پرائیویٹ ڈویلپرز کے ذریعے زمین کے حصول کو آسان بنانے کے لیے حکومتی سیکشن کا نفاذ کر دیا گیا۔ ایک لاکھ 2 ہزار 271 ایکڑ اراضی ایکوائر کرنے کے لیے سیکشن فور کا نفاذ کر دیا گیا۔ ریور راوی منصوبے کے لیے تین فیز میں 8 لاکھ 18 ہزار 170 کنال اراضی درکار ہے ، منصوبے کے لیے اراضی ڈی سی ریٹ کی بجائے مارکیٹ ریٹ پر حاصل کی جائے گی۔

ایل ڈی اے کے شعبہ لینڈ ایکوزیشن نے راوی کنارے خسروں کا ریکارڈ پرائیویٹ ڈویلپرز کو فراہم کر دیاہے ، منصوبے کے فیز ون میں 44 ہزار 817 ایکڑ اراضی ایکوائر کی جائے گی، 44 ہزار 817 ایکڑ اراضی کو مارکیٹ ریٹ پر خرید کر اتھارٹی کو دی جائے گی، دوسرے فیز کے پہلے مرحلے میں 25 ہزار 668 ایکڑ اور دوسرے مرحلے میں 8 ہزار 218 ایکڑ اراضی ایکوائر ہوگی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں