لاہور آنیوالی ٹرینیں 8گھنٹے 20منٹ تک تاخیر کاشکار

لاہور آنیوالی ٹرینیں 8گھنٹے 20منٹ تک تاخیر کاشکار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ٹرین شیڈول بدستور متاثر، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں ۔

کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس8گھنٹے20منٹ،رحمان بابا ایکسپریس 5 گھنٹے 20 منٹ ،کراچی سے آنے والی عوام ایکسپریس4گھنٹے 25 منٹ ،کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے 20 منٹ ،پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ ،پاکستان ایکسپریس 3گھنٹے 25 منٹ ، قراقرم ایکسپریس 2گھنٹے 35 منٹ، شاہ حسین ایکسپریس 2گھنٹے 25منٹ ،گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ،تیزگام ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ ،

خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ،ملت ایکسپریس 2گھنٹے10منٹ ،فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 35منٹ ،سرسید ایکسپریس 1گھنٹہ 30 منٹ ،علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ لیٹ ہوئی ۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں