امن وامان کیلئے رات گئے شہر میں سرچ آپریشنز

امن وامان کیلئے رات  گئے شہر میں سرچ آپریشنز

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے شہر بھرمیں سرچ آپریشنزروزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔

گزشتہ رات ہوٹلوں، ہاسٹلز،گیسٹ ہاؤسزاوربس اڈوں میں رات آخری پہر سے صبح تک چیکنگ کی گئی۔دورانِ سرچ آپریشنز1064گھروں، 6383 افراد اور 764 کرایہ داروں کو چیک کیا گیا۔ 82دکانوں،6 ٹرک اڈوں، 3 ہوسٹلزکی سکریننگ کی گئی۔پولیس کی بھاری نفری نے داتا دربار کے اردگرد تمام ہوٹلوں اور صحراؤں کو خالی کرا کر چیک کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں