ریور راوی منصوبہ،ڈی سی کالکھو ڈیرسائٹ کا دورہ

ریور راوی منصوبہ،ڈی سی کالکھو ڈیرسائٹ کا دورہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ریور راوی منصوبے کے لئے پیش رفت ہو گئی ،1079کنال پر 45منزلہ بلندوبالا عمارتیں ،اپارٹمنٹس اور ایک کنال و دس مرلہ کے ولاز تعمیر ہونگے ۔

ڈی سی عمر شیر نے لکھو ڈیرسائٹ کا دورہ کیا،وزیر اعظم راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت چہار باغ منصوبے کا افتتاح کریں گے ، وزیر اعظم کے جمعرات کو متوقع دورے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ،افسروں نے ڈپٹی کمشنر کوچہار باغ منصوبہ کی بریفنگ دی، ریونیو عملے نے روڈا کے لئے ایکوائر کی گئی زمین کی نشاندہی کی ،1079 کنال پر چہار باغ منصوبہ مشتمل ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک مرلہ زمین کے صرف بارہ ہزار روپے دئیے گئے ۔

مین رنگ روڈ موضع لکھو ڈیر پر زمین پر سرکار قبضہ کر رہی ہے ،ہمارے ساتھ زیادتی ہے احتجاج کریں گے ، زمینوں کا پورامعاوضہ نہ دیا گیا تو کچھ نہیں تعمیر ہونے دیں گے ۔روڈا کو منتقل کی گئی پنجاب حکومت کی اراضی پر جلد روڈا اپنا فائنل پلان و نقشہ جات کو مکمل کرے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں