پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

لاہور(عاطف پرویز) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ پیروں کی تیاری اور چیکنگ ڈیجیٹل طریقے سے ہوگی۔ تفصیل کے مطابق امتحانی نظام کو ڈیجیٹل ، شفاف اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کام شروع کردیا گیا ۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نظام کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سوالیہ پرچوں کی تیاری اور جوابی کاپیوں کی چیکنگ ڈیجیٹل طریقے سے کی جائے گی ۔پنجاب بورڈز کمیٹی چیئرمینز کی جانب سے کام شروع کردیا گیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام سے امیدواروں کی جانب سے پیپر چیکنگ کے حوالے سے آنے والی شکایات کا ازالہ ہوگا۔

اس نظام میں انسانی عمل دخل کم سے کم ہوگا،نجی کمپنی کی خدمات لی جائیں گی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز کا ڈیجیٹلائزیشن کا نظام وفاق سے مختلف ہوگا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں