سرکاری محکمے سیلز ، ودہولڈنگ ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکام

سرکاری محکمے سیلز ، ودہولڈنگ ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکام

لاہور(شبیر حیدر ظفر)سرکاری محکمے انکم ٹیکس ، پنجاب سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکام ہو گئے ۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف سامنے آگیا۔

 تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے سیکشن 236 اور153کے مطابق تمام سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین پر لازم ٹیکس کٹوتی کے پابند ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ خوراک نے تین کروڑ 79لاکھ روپے کی کٹوتی نہیں کی۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 57 لاکھ ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹر ولر جھنگ نے ایک کروڑ 43 لاکھ کی ٹیکس کٹوتی نہیں کی۔محکمہ زراعت نے 6 کروڑ 10 لاکھ کی ٹیکس کٹوتی نہیں کی۔

محکمہ زراعت نے فارن فنڈڈ منصوبوں پر 16 فیصد کے حساب سے 26کروڑ روپے کا صوبائی سیلز ٹیکس کی کٹوتی نہیں کی۔محکمہ ایکسائز نے انکم ٹیکس اور صوبائی سیلز ٹیکس نے 10 لاکھ کی کٹوتی نہ کی۔محکمہ سکولز ایجوکیشن،ہائیر ایجوکیشن ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے بھی ٹیکس جمع نہیں کرایا گیا۔محکمہ اوقاف، محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، محکمہ آبپاشی بھی ٹیکس کٹوتی نہ کرنے والے محکموں میں شامل ہیں۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، محکمہ جنگلات، انڈسٹریز اینڈ کامرس، سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر خزانے کو بھاری نقصان ہوا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں