ساتھی ملازم سے رشوت لینے پر جونیئر پمپ آپریٹرمعطل

ساتھی ملازم سے رشوت لینے  پر جونیئر پمپ آپریٹرمعطل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) سمن آباد سب ڈویژن واسا میں ایک اور رشوت ستانی کا کیس سامنے آگیا۔

جونیئر پمپ آپریٹر ناصر مبارک کو ورک چارج سے مستقل کرانے کی مد میں رشوت لی گئی،جونیئر پمپ آپریٹر شاہد عارف نے مبینہ طور پر رشوت وصول کی،ناصر مبارک نے ڈائریکٹر ایڈمن کو درخواست دے دی جنہوں نے شاہد عارف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے معطلی کے آرڈر جاری کر دئیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں