پیپلز پارٹی کے جیالے مظفر اقبال شاہ کاانتقال

پیپلز پارٹی کے جیالے  مظفر اقبال شاہ کاانتقال

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے سرکردہ جیالے سید مظفر اقبال شاہ انتقال کر گئے ، ان کی نماز جنازہ داتا دربار میں ادا کر دی گئی ۔

جس میں ذوالفقار علی بدر،جمیل منج، عزیز الرحمان چن، حماد احد،احسن شاہ،علامہ یوسف اعوان، ملک ندیم افضل سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ،مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں