شاہراہوں پر جگہ جگہ گڑھے‘ ٹریفک متاثر، حادثات کاخطرہ

شاہراہوں پر جگہ جگہ گڑھے‘ ٹریفک متاثر، حادثات کاخطرہ

لاہور(سہیل احمد قیصر)لاہور کی مصروف ترین شاہراہوں پر پڑنے والے گڑھوں کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہونے لگا۔جگہ جگہ پڑے گڑھوں کے باعث ہروقت حادثات کا خطرہ بھی منڈلاتا رہتاہے ۔

انتظامیہ نے آنکھیں موند لیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر کی بیشتر شاہراہوں پر جا بجا گڑھے پڑے ہوئے نظر آتے ہیں جن میں ڈیوس روڈ،سندرداس روڈ، انفنٹری روڈ،میو ہسپتال روڈ،ظہور الٰہی روڈ اور متعدد دیگر اہم اور مصروف ترین شاہراہیں بھی شامل ہیں۔ شاہراہوں پر جابجا پڑے گڑھوں کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہورہی ہے بلکہ اِن کے باعث ہروقت حادثات کا خطرہ بھی منڈلاتا رہتا ہے ۔اِس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ صورت حال سے پوری طرح آگا ہ ہے ،سرکاری مشینری اِن گڑھوں کو ختم کرنے کے لیے پوری طرح سے فعال ہے ۔ متعلقہ زونز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی شاہراہوں پر پڑنے والے گڑھوں کو فوری طور پر پر کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں