رائے ونڈ :آٹا کی ذخیرہ اندوزی ،ایک ڈیلر گرفتار،6کے لائسنس معطل

رائے ونڈ :آٹا کی ذخیرہ اندوزی ،ایک  ڈیلر گرفتار،6کے لائسنس معطل

رائے ونڈ ( نامہ نگار )محکمہ خوراک اور خفیہ اداروں نے مشترکہ کارروائی میں آٹا کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ایک ڈیلرگرفتار، 6 کے لائسنس معطل کر دئیے ۔

صوئے آصل روڈ پر عقیل آٹا ڈیلر اور اسکے بھائی کے گودام میں چھاپہ مار کر 775رعایتی آٹے کے تھیلے برآمد کرلئے گئے ، ملزم عقیل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ، آٹے کو کمرشل تھیلوں میں تبدیل کرکے دیگر صوبوں میں بھیجا جاتا تھا۔اے ایف سی شاہد اسلم چودھری کا کہنا تھا آٹا ذخیرہ کرنے اور دیگر بد عنوانیوں پر 6ڈیلرز کے لائسنس معطل کردئیے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں