پنجاب میں محاذ آرائی کی بجائے آئینی اقدامات اٹھارہے :گورنر

پنجاب میں محاذ آرائی کی بجائے آئینی اقدامات اٹھارہے :گورنر

لاہور( سٹا ف رپورٹر ، سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے گورنر ہاؤس میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات چودھری کاشف نواز رندھاوا نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں نگران سیٹ اپ کی تشکیل اور آئندہ انتخابات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر نے بتایا کہ پنجاب میں کسی بھی قسم کی سیاسی محاز آرا ئی کی بجائے آ ئین کی روشنی میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔بعض عناصر بلاوجہ صوبے میں انارکی کی فضا قا ئم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔کاشف نواز رندھاوا کا کہنا تھا کہ ہم مسلم لیگ ن کے اتحادی کی حیثیت سے انتخابات ملکر لڑیں گے ۔گورنر سے ملاقات کرنیوالوں میں معاون خصوصی وزیراعظم ملک عبدالغفار ڈوگر، سینیٹر ظفر چودھری ،سابق ایم این اے پیر اسلم بودلہ، سابق ایم پی اے عامر حیات ہراج، سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان ، سابق ایم پی ایز رانا محمد ارشد اور مولانا الیاس منظور چنیوٹی شامل تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں