نگران صوبائی وزیر صنعت کا حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا دورہ

 نگران صوبائی وزیر صنعت کا حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا دورہ

لاہور (سپیشل رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا دورہ کیااور پاور جنریشن کے پراسیس کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے پلانٹ کی کارکردگی پر بریفنگ لی۔

انہوں نے شجر کاری مہم کے تحت پاور پلانٹ میں پودا بھی لگایا۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ پاور پلانٹ اپنی صلاحیت کا61 فیصد کام کررہا ہے ۔ سو فیصد فعال کرنے کیلئے انجینئرز کی ٹیم پاکستان پہنچ رہی ہے ،پلانٹ سے متعلقہ مسائل حل کرکے پیداوار کو سو فیصد پر لائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں