شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افرادکی لاشیں برآمد

شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افرادکی لاشیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق لوئر مال کے علاقے تاج کمپنی بند روڈ کے قریب سے 60سالہ جبکہ وحدت کالونی کے علاقہ سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں برآمد ہوئیں ،پولیس نے متوفیان کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں افراد نشے کے عادی تھے جن کی اموات نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی جن کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ۔ تھانہ مسلم ٹائون کی حدود سے 55سالہ نشئی قاسم علی کی لاش ملی، راہگیروں نے اطلاع دی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں