گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر ٹوکن ٹیکس بارے اجلاس

گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر  ٹوکن ٹیکس بارے اجلاس

لاہور (نمائندہ دنیا ) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز وٹیکسیشن محمد علی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئے ۔کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور نمائندوں نے گاڑیوں کی خریدوفروخت کے موقع پر رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا عمل مزید آسان بنانے پر اتفاق کیا۔ڈی جی نے کہا کہ آئندہ محکمہ ایکسائز کا عملہ بھی کار بازاروں میں بٹھایا جائے گا جو خریدو فروخت کے بعد بائیو میٹرک کی سہولت موقع پر فراہم کرے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں