منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام سیدہ کائنات کانفرنس 21مارچ کو ہوگی

  منہاج القرآن ویمن لیگ  کے زیر اہتمام سیدہ کائنات  کانفرنس 21مارچ کو ہوگی

لاہور(سیاسی نمائندہ )منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام سالانہ سیدہ کائنات کانفرنس 21مارچ کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگی۔

لاہور(سیاسی نمائندہ )منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام سالانہ سیدہ کائنات کانفرنس 21مارچ کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگی۔ملک کی نامور مذہبی، سماجی، علمی اور سیاسی خواتین رہنماؤں کے ساتھ ساتھ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین سیدہ کائنات کی شخصیت مطہرہ کے مختلف پاکیزہ و مقدس پہلوؤں پر اظہار خیال کریں گی۔ ناظمہ شعبہ جات عائشہ مبشر نے کہا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد سیدہ فاطمہ الزاہرہ کی پاکیزہ سیرت و کردار کو بحیثیت ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے اجاگر کرنا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں