پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ کے پارٹی ٹکٹس کی فہرست پر تحفظات

 پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ کے پارٹی ٹکٹس کی فہرست پر تحفظات

لاہور سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب مینارٹی ونگ کے سینئر نائب صدر نسیم سہوترا اور انفارمیشن سیکرٹری وسیم شہاب الدین نے ریزرو سیٹوں پر پارٹی ٹکٹس کی فہرست پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔۔۔

 کہ پارٹی کی طرف سے جاری کی گئی ترجیحی فہرست میں سارا سال احتجاجی مظاہرے اور پارٹی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لینے والوں کی بجائے جنوبی پنجاب کے اقلیتی بھائیوں کو ہم پر ترجیح دینا سمجھ سے بالاتر ہے ۔اقلیتی رہنماؤں نے وسطی پنجاب اور مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ ترجیحی فہرست جاری کرتے وقت کارکنوں کی پارٹی کیلئے قربانیوں اور جدوجہد کو مد نظر رکھ کے منصفانہ میرٹ لسٹ بنائی جائے اور ایک ممبر وسطی اور دوسرا جنوبی پنجاب سے لیکر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں