زمان پارک میں کارکنوں پر تشدد:تحریک انصاف

زمان پارک میں  کارکنوں پر تشدد:تحریک انصاف

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے اپنے مشترکہ ردعمل میں کہا کہ فسطائی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

 بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے ، پوری قوم کی نظریں عدلیہ پر لگی ہوئی ہیں ،مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کی عمران خان کے حوالے سے من گھڑت گفتگو جھوٹ کا پلندہ ہے ،لندن پلان کے تحت سب کچھ کیا جا رہا ہے ، زمان پارک میں نہتے کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ،زمان پارک میں پولیس نے غیر قانونی طور پر عمران خان کے گھر داخل ہوئی ،تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک انصاف اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے ہٹے گی۔تحریک انصاف کی سابقہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری سعدیہ سہیل رانا، رخسانہ نوید ، شنیلا روت نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس نے حملہ کر کے بدترین ریاستی دہشت گردی کا ثبوت دیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں