یوایم ٹی کا کانووکیشن ، 1389طلبا میں ڈگریاں تقسیم

یوایم ٹی کا کانووکیشن ، 1389طلبا میں ڈگریاں تقسیم

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا چوبیسواں کانووکیشن 2023 ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر کل 1389 فارغ التحصیل طلبا کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 827 بیچلرز، 126 ماسٹرز، 405 ایم ایس/ ایم فل اور 31 پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔8 یو ایم ٹی بہترین سکول ٹیچر ایوارڈز کے ساتھ 25,000 فی کس نقد بطور انعام، 7 یونیورسٹی لیول بیسٹ ریسرچر ایوارڈز، 7سکول لیول بیسٹ ریسرچر ایوارڈز اور 8 ریسرچ پبلیکیشن ایوارڈز ایم ایس/ایم فل کے طلبا کو دیئے گئے ۔ریکٹر یو ایم ٹی کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی نوجوان نسل اور ریسرچرز سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنے علم اور صلاحیتوں سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے اور بہتری میں اپنا حصہ ڈالیں ۔گورنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فارغ التحصیل طلبا ہر انسان کے لیے رواداری اور احترام کا مظاہرہ کریں۔ وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور طلبا کی لگن اور محنت ہے جس نے یو ایم ٹی کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں