لاہو ربریج کے ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنیکی ہدایت

لاہو ربریج کے ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنیکی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کل لاہور شہر کے لیے مجوزہ و جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔

اس دوران بیدیاں روڈ، نواز شریف انٹرچینج پر مجوزہ انڈر پاس ، گھوڑا چوک ڈیفنس اور کیولری چوک پر مجوزہ منصوبوں کی سائٹ کا بھی معائنہ کیا۔ لاہور بریج توسیعی منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان منصوبوں کے تحت نواز شریف انٹرچینج، لاہور رنگ روڈ کے قریب دو لین پر مشتمل دو رویہ انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا۔ گھوڑا چوک ڈیفنس پر دولین پر مشتمل ایک رویہ فلائی اوور اور کیولری چوک پر دو لین پر مشتمل دو رویہ انڈر پاس بھی تعمیر کیا جائے گا۔ چیف انجینئر ٹو مظہر حسین خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منظوری کے بعد منصوبے کو 6 ماہ کی قلیل مدت میں نواز شریف انٹرچینج، لاہور رنگ روڈ کے قریب دو لین پر مشتمل دو رویہ انڈر پاس مکمل کر لیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں