عمران یہودی ایجنٹ،ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا:راناتنویر

عمران یہودی ایجنٹ،ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا:راناتنویر

فیروزوالہ( تحصیل رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خاں کا سیاہ اور بھیانک چہرہ ملک کی تباہی کا مسلسل سبب بن رہا ہے۔

 یہ شخص یہودی لابی کا ایجنٹ ہے اور پاکستان میں یہودیوں کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے ، اس نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، دراصل 2014 میں اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی تو آج ملک کے حالات ایسے نہ ہوتے ، اس وقت بجلی کے بل جلائے گئے ، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیاگیا ،پٹرول بم رکھے گئے ، یہ شخص بغاوت کا مرتکب ہے اور اس کے خلاف بغاوت کا مقدمہ ہو نا چاہئے تھا ، 4برسوں میں اس کی کارکردگی صفر رہی اور ملک کو تباہ کردیا، اگر 2018 میں نواز شریف کی حکومت ہوتی تو پاکستان ایشیا کا خوشحال اور ترقی یافتہ ملک ہوتا، ان خیالات کااظہار انہوں نے نارنگ منڈی کے علاقہ کوٹلی میانی میں سیاسی و سماجی شخصیات چودھری ذوالفقار علی بھٹہ، چودھری افتخار علی بھٹہ اور چودھری احمد حسن بھٹہ کے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے اعلان کے موقع پر جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا،رانا تنویر حسین نے کہا کہ زمان پارک میں ایک سرکس لگا رکھا ہے ،نہتے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جارہا ہے ، عمران خان گرفتاری سے بچنے کے لئے ریاستی اداروں کو چیلنج کررہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں