نگران صوبائی وزیر صحت کے قصور،چونیاں،پتوکی کے دورے

نگران صوبائی وزیر صحت کے قصور،چونیاں،پتوکی کے دورے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نگران صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرجاویداکرم ضلع قصورپہنچ گئے ۔

ڈپٹی کمشنرقصورمحمدارشدبھٹی نے استقبال کیااورگلدستہ پیش کیا۔ڈاکٹرجاویداکرم نے مصطفی آباد، قصورماڈل بازار، پھولنگر، پتوکی،چونیاں،پھولنگر ،جمبر اور گنڈاسنگھ میں آٹاکے مفت پوائنٹس کا دورہ کیااورانتظامات کاجائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنرنے نگران صوبائی وزیرصحت کو آٹاکے مفت پوا ئنٹس پرانتظامات بارے بریفنگ دی۔انہوں نے ضلع قصورمیں آٹا کے مفت پوائنٹس پرانتظامات کو تسلی بخش قراردیا،شہریوں سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات بارے بھی تبادلہ خیال کیا۔نگران صوبائی وزیر نے ماڈل بازار میں معذور اور بزرگ افراد کے لئے بنائے گئے سپیشل کاؤنٹر زکو سراہا۔نگران صوبائی وزیرصحت نے کہا آٹا تقسیم کرنے والا عملہ سہ پہر 4 سے رات 10 بجے وقفہ کرے گا، رات گئے پھر سروس دیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں