گورنر بلیغ الرحمن سے سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی ملاقات
لاہور( سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں سرائیکی زبان کے ممتاز شاعر شاکر شجاع آبادی نے ملاقات کی۔
گورنر نے شاکر شجاع آبادی کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ آپ ہمارا فخر اور ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ گورنر نے ان کے مسئلے کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments