اخبار فروش یونین لاہورکے نمائندہ وفد کی ٹکا خان سے ملاقات

اخبار فروش یونین لاہورکے نمائندہ وفد کی ٹکا خان سے ملاقات

لاہور(سٹاف رپورٹر) اخبار فروش یونین لاہور کے نمائندہ وفدنے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی دفتر اسلام آباد کا دورہ کیا اور۔۔۔

 آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان سے ملاقات کی اور انہیں تمغہ حسن ِ کارکردگی ملنے پر مبارک باد دی ، گلدستہ پیش کیا ۔وفد کے سربراہ چودھری عاشق حسین نے کہا یہ اعزاز پوری اخبار ی صنعت کے کارکنوں کیلئے باعث عزت ہے ۔وفد میں لاہور اخبار فرو ش یونین کے صدر چودھری مشتاق، جنرل سیکرٹری رانا یاسین،نائب صدر سجاد عظیم اور سینئر نائب صدر ملک امتیاز شامل تھے ۔ملاقات کے اختتام پر ٹکا خان نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاآئندہ بھی اخبار فروشوں کا سر جھکنے نہیں دوں گااورخدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں