نشترکالونی: نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 65سالہ شخص قتل

نشترکالونی: نامعلوم افراد کی  فائرنگ ، 65سالہ شخص قتل

کاہنہ (نمائندہ دنیا)نشتر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 65 سالہ شخص ہلاک ہوگیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ، سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے ملزموں کی تلاش جاری ہے ،ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہو نگے ۔ انہوں نے کہا کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں