لیکچررز کی مرضی کے اضلاع میں پہلی پوسٹنگ پر تعیناتی

لیکچررز کی مرضی کے اضلاع میں پہلی پوسٹنگ پر تعیناتی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اساتذہ کی تقرریوں میں گھپلے ،من پسند افراد کو مرضی کے اضلاع میں پہلی پوسٹنگز دینے کا انکشاف ہوا ہے ۔

معاملہ سامنے آنے پر آرڈر کینسل کردیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق نئے بھرتی ہونے والے لیکچررز کی تقرریوں میں گھپلے ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کالجز سیکشن کی جانب سے من پسند لیکچررز کو ان کی مرضی کے اضلاع میں تقرر کرنے کا انکشاف ۔زیادہ تر تقرریاں لاہور میں ہوئیں ۔سفارش کے بغیر والے اساتذہ کو لاہور میں پوسٹنگ سے انکار کیا گیا ۔ بغیر سفارش والے اساتذہ کو لاہور میں سیٹ خالی نہیں ہے کا جواب دے دیا گیا ۔انکشاف ہونے پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا ایکشن۔تمام پوسٹنگ آرڈر کینسل کردیئے ۔نئے احکامات کے مطابق پوسٹنگ سے قبل تمام اضلاع میں خالی پوسٹوں کی لسٹوں کو ڈی پی آئی آفس میں آویزاں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں